حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ دارالقران امام خمینی رائیسان ہنگو پاکستان کے حافظ القرآن علیان حیدر نے حفظ قران میں پہلی پوزیشن، جبکہ حافظ سید وجیھہ الحسن نے مقابلۂ مناجات کے دوسرے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مدرسه دار القرآن ہنگو کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حفاظ القرآن سمیت پاکستان کے دیگر حفاظ کو جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی و دیگر بزرگان نے ممتاز قرار دیتے ہوئے اپنے دست مبارک سے انعام سے نوازا۔
تقسیم انعامات کی یہ تقریب دانشگاہ امام خمینی کراچی میں منعقدہ ہوئی تھی، جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں علماء شریک تھے۔